بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس 17 کی کنٹیسٹ ایشاملویا نے پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایشا ملویا کا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ اگر کبھی انہیں پاکستان سے کسی ایسے ڈرامے میں اداکاری کی پیشکش کی جائے جس میں ہیرو کا کردار کوئی ہینڈسم مسلمان اداکار ادا کررہا ہو اور ڈرامے کی شوٹنگ دبئی میں ہو تو کیا وہ اس پیشکش کو قبول کریں گی؟
میزبان نے سوال پر وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ کیوں کہ پاکستانی ڈراموں میں ہیروئن کیلئے پتلی دبلی اور خوبصورت لڑکیاں دکھائی جاتی ہیں میراخیال ہے کہ آ پ بھی اس ڈیمانڈ کو پورا کرتی ہیں۔
سوال کے جواب میں ایشا نے کہا کہ اگر کبھی ایسا ہوا تو وہ اس پیشکش کو قبول کرلیں گی لیکن ان کی پہلی ترجیح بھارت میں رہ کر کام کرنا ہی ہوگی۔