ہم وفاق سے خیرات نہیں اپنا حصہ مانگیں گے: علی امین گنڈاپور

پشاور: خیبرپختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہےکہ ہم وفاق سے خیرات نہیں اپنا حصہ مانگیں گے۔

پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اور خیبرپختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ساڈا حق اتھے رکھ یہ میرا نعرہ ہے، ہم وفاق سے خیرات نہیں اپنا حصہ مانگیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی شمولیت پر لیگل ٹیم معاملات دیکھ رہی ہے اور پارٹی شمولیت کا حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی ہی کریں گے۔

نامزد وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ معاشی بحران ختم کرنے کے لیے اقدامات کریں گے اور نوجوانوں کو روزگار اور کاروبار کے مواقع دیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں