خیر پور: 6 سالہ بچے کو قتل کرکے ٹکڑے کھیتوں میں پھینکنے والے 2 ملزمان مبینہ مقابلے میں مارے گئے۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ سندھ کے ضلع خیر پور میں 6 سال کے بچے کو قتل کرکے ٹکڑے کھیتوں میں پھینکنے والے دو ملزمان کو مبینہ مقابلے میں ہلاک کردیا گیا ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ کوٹ ڈی جی میں خفیہ اطلاع پر پولیس پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ میں 2ملزمان مارے گئے۔
واضح رہے کہ 6 دن پہلے اغوا کیے جانے والے بچے کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا تھا۔