گینگ کی دھمکیاں: سلمان خان کے اہلخانہ کی سکیورٹی میں اضافہ

گینگسٹر لارنس بشنوئی کی مسلسل دھمکیوں کے بعد بالی وڈ اسٹار سلمان خان کے اہلخانہ کی سکیورٹی میں بھی اضافہ کردیا گیا۔

سلمان خان کو 2022 میں لارنس بشنوئی کی جانب سے جان سے ماردینے کی دھمکیاں موصول ہونے کے بعد سکیورٹی فراہم کی گئی تھی اور 2023 کے آخر میں ملنے والی دھمکیوں کے بعد ان کی سکیورٹی میں مزید اضافہ کیا گیا۔

تاہم اب بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سلمان خان کے ساتھ ساتھ ان کے اہلخانہ کی سکیورٹی میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے جس میں ان کے بہنوئی آیوش شرما کی سکیورٹی خاص طورپر شامل ہے۔

حال ہی میں سکیورٹی خدشات کو دیکھتے ہوئے سلمان خان نے بلٹ پروف گاڑی خریدی تھی تاہم اب ممبئی پولیس اداکار کے اہلخانہ کو بھی مزید سکیورٹی فراہم کررہی ہے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ سلمان خان کے بہنوئی آیوش شرما اپنی آنے والی ایکشن تھرلر فلم ‘رسلان’ کی تشہیر کرنے جارہے ہیں جس کیلئے رواں ماہ شیڈول میڈیا پروگراموں کے دوران آیوش کے ساتھ پولیس اہلکار ہوں گے جب کہ آیوش اضافی سکیورٹی کے لیے سلمان خان کی بلٹ پروف گاڑی میں سفر کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سلمان خان کو ذاتی طور پر ہتھیار رکھنے کی اجازت بھی دی جاچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں