انڈونیشیا میں طاقتور بگولے نے مغربی جاوا میں تباہی مچادی، 33 افراد زخمی

انڈونیشیا میں طاقتور بگولے نے مغربی جاوا میں تباہی مچادی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاوا کے مغربی علاقے سومی ڈنگ کو طاقتور ہوا کے بگولے نے اپنی لپیٹ میں لے لیا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہر چیز کو ہوا میں اٹھا لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طاقتور ہوا کے بگولے نے 116 گھروں کو نقصان پہنچایا جس سے 33 افراد زخمی ہوئے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایاگیا ہےکہ انڈونیشیا میں آنے والے اس طوفان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی گردش کررہی ہیں جس میں گھروں کی چھتوں کو اڑتے دیکھا جاسکتا ہے، اس کے ساتھ ہی تن آور درخت کو بھی ہوا نے جڑ سے اکھاڑ کر رکھ دیا۔

ماہرین کے مطابق طوفان کے دوران طاقتور ہوائیں 65 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھیں۔

ماہرین نے مزید بتایا کہ بگولے کے باعث انڈونیشیا میں ہواؤں کی اب تک کی یہ تیز ترین رفتار ریکارڈ کی گئی اور ہوا کا طوفان ‘ٹورناڈو’ تصور کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں