بھارت: چند سو روپے کا تنازع نوجوان کی جان لے گیا

بھارت میں معمولی رقم کیلئے چند اوباش لڑکوں نے ایک نوجوان کی جان لے لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی دارالحکومت نئی دلی کے شمالی علاقے بروری میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کی جانب سے جاری تفصیلات میں بتایا گیا کہ پریانشو نامی شخص کو 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 5 سے 6 افراد نے گھیرا اور اسے بے دردی سے مارنا پیٹنا شروع کر دیا اور پھر تمام افراد موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق پریانشو کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ مقدمہ پریانشو کے دوست کی جانب سے دائر کروایا گیا ہے جس نے بتایا کہ پریانشو اور حملہ آور روہت گوڑ کے درمیان 2300 سو روپے پر تنازع چل رہا تھا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے روہت گوڑ اور آشیش عرف انشو سمیت دو کم عمر افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں