لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک محمد احمد خان کو اسپیکر پنجاب اسمبلی نامزد کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز کی سربراہی میں (ن) لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں نو منتخب ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔
ذرائع کاکہنا ہےکہ ملک احمد خان کو اسپیکر پنجاب اسمبلی نامزد کیے جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ بدقسمتی سے کچھ کردار سیاست میں عدم استحکام کا سبب بنتے ہیں، ہم سیاست میں عدم استحکام کا باعث بننے والےکردار کو انجام تک پہنچیں گے۔
ملک احمد خان نے سوال اٹھایا کہ پی ٹی آئی نے احتجاج اور شر کے علاوہ کیا کیا ہے؟ جب کہ اسلم اقبال کےخلاف مقدمہ نہیں ہےتو انہیں اسمبلی آنا چاہیے۔
واضح رہےکہ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ مجتبیٰ شجاع الرحمان کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔