خاتون نے غلطی سے اپنا آئی پیڈ اوون میں رکھ دیا

اوون کا استعمال کرتے ہوئے خاص خیال رکھنا پڑتا ہے کیونکہ کوئی بھی غلطی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔

اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ایک خاتون نے اپنے ہی آئی پیڈ کو گرم اوون میں رکھ کر اسے پکا دیا۔

خاتون کے بیٹے نے اس حوالے سے اطلاع دی اور آئی پیڈ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے مختلف تبصرے کیے۔

کسی نے لکھا شاید خاتون ڈش ‘ایپل کلمب’ بنانا چاہتی تھیں، تو کسی نے لکھا ایپل کمپنی نے اوون میں رکھنے کے حوالے تنبیہ نہیں کی تھی اس لیے خاتون نے اسے اوون میں رکھ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں