بھارت: 12ویں جماعت کے طالب علم نے بورڈ کا امتحان دینے کے بعد خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آیا جہاں ایک طالب علم نے اپنی زندگی کو ختم کرنے کا انتہائی قدم اٹھایا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان کے والدین نے بتایا کہ ان کا 19 سالہ بیٹا 12 ویں جماعت کا انگریزی کا امتحان دے کر آیا تھا، امتحان دے کر آنے کے بعد وہ فلیٹ کی ٹیرس پر بیٹھ گیا تھا اور پھر اس نے 22 ویں منزل سے چھلانگ لگا دی۔
والدین کے مطابق طالب علم گزشتہ سال بھی 12 ویں جماعت میں فیل ہوگیا تھا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے نوجوان نے ذہنی تناؤ کی وجہ سے خود کشی کی ہے۔