پیپلزپارٹی کے امیدوار مراد علی شاہ تیسری بار وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہوگئے ہیں۔
اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں قائد ایوان کا انتخاب ہوا۔
انتخاب کا عمل مکمل ہونےکے بعد اسپیکر سندھ اسمبلی نے اعلان کیا کہ پیپلزپارٹی کے امیدوار مراد علی شاہ 112 ووٹ حاصل کرکے وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہوگئے ہیں جب کہ ایم کیو ایم کے علی خورشیدی نے 36 ووٹ حاصل کیے۔
مراد علی شاہ سندھ کے 25 ویں وزیراعلیٰ منتخب ہوئے ہیں۔
پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سردار شاہ نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئےکہا کہ آج کی قلندر کی نگری کے لیے خوشی کی بات ہے، مراد علی شاہ اس تاریخی ایوان کے مسلسل تیسری بار وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے ہیں۔
سردار شاہ کا کہنا تھا کہ یہ فخر کی بات ہے والد کے بعد بیٹا بھی اسی منصب پر فائز ہو۔