بطور شوہر مجھ میں کیا کمی تھی؟ عامر کے سوال پر سابق اہلیہ کرن راؤ نے کیا جواب دیا؟

بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے سابق اہلیہ کرن راؤ سے علیحدگی کے بعد سوال کیا کہ ان میں بطور شوہر کیا کمی تھی جس پر کرن نے انھیں ان کی خامیوں سے متعلق 10 سے 15 پوائنٹس لکھوائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ایک تقریب کے دوران عامر نے اپنے اور کرن راؤ سے متعلق ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا، جس میں عامر نے بتایا کہ کس طرح کرن راؤ نے طلاق کے بعد انہیں 10سے 15 پوائنٹس لکھوائےجن کی عامر میں بطور شوہر کمی تھی۔

کرن سے علیحدگی کے باوجود دوستی سے متعلق بات کرتے ہوئے عامر نے بتایا کہ ایک مزے کی بات ہے، ابھی ہماری علیحدگی ہوئی ہے جس کا سب کو معلوم ہے، ایک شام میں کرن کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا، میں نے کرن سے سوال کیا کہ بطور شوہر مجھ میں کیا کمی تھی؟ میری زندگی چل رہی ہے لیکن میں خود میں کس طرح تبدیلی لاسکتا ہوں۔

عامر کے مطابق اس کے بعد کرن نے مجھے باقاعدہ پوائنٹس لکھوائے، اس نے مجھے بتایا کہ ’آپ بہت زیادہ باتیں کرتے ہیں، آپ کسی کو بات کرنے نہیں دیتے، آپ اپنی بات پر قائم رہتے ہیں، میں نے کرن کے بتائے ہوئے تقریباً 15-20 پوائنٹس لکھے ہیں‘۔

واضح رہے کہ بالی وڈ اداکار عامر خان کی پہلی اہلیہ رینا دتہ تھیں جن سے ان کے دو بچے جنید خان اور ایرا خان ہیں، عامر خان کی رینا دتہ سے طلاق شادی کے 16 سال بعد سال 2002 میں ہوئی۔

عامر خان نے فلمساز کرن راؤ سے دوسری شادی 28 دسمبر 2005 میں کی تھی، دونوں کی ملاقات معروف فلم لگان کی شوٹنگ پر ہوئی تھی جہاں کرن بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرائض سرانجام دے رہی تھیں جب کہ عامر خان فلم میں مرکزی کردار نبھا رہے تھے۔

عامر خان اور کرن راؤ نے 2005 میں شادی کی، دونوں کا ایک بیٹا آزاد خان ہے جبکہ 2021 میں جوڑے نے اپنی علیحدگی کا اعلان کیا تھا تاہم علیحدگی کے باوجود دونوں بیٹے آزاد کے لیے اچھے دوست اور شریک والدین کا فرض نبھا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں