کراچی: سندھ کابینہ کا اجلاس نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر اور نگران وزیر صحت سعد خالد نیاز میں تکرارکی نظر ہوگیا۔
سندھ کابینہ کا اجلاس نگران وزیر اعلیٰ مقبول باقر کی زیر صدارت شروع ہوا تاہم وزیراعلیٰ اور صوبائی وزیر کے درمیان تکرار کے باعث اجلاس ختم کرنا پڑ گیا۔
نگران وزیر صحت کا کہنا تھا کہ مجھے کام کرنے نہیں دیا گیا جو اچھے کام کرنے کی کوشش کی اس میں رکاوٹ ڈالی گئی۔
نگراں وزیر صحت نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ نے براہ راست اور سیکرٹری صحت کے ذریعے میرے کاموں میں مداخلت کی۔
دوسری جانب نگران وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ آپ غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں، میں نے تمام وزیروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی کوشش کی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ گرما گرمی کے باعث سندھ کابینہ کا اجلاس ختم کرنا پڑا۔
تاہم اجلاس ختم ہونے کے بعد بھی وزیراعلیٰ سندھ اور وزراء میں تکرار ہوتی رہی، اجلاس ختم ہونے کے بعد وزرا وزیراعلیٰ ہاؤس سے روانہ ہوگئے۔