کراچی میں پی ایس ایل میچز کی سکیورٹی کیلئے پلان تیار

کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے میچز کے لیے فول پروف سکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا۔

کراچی میں پی ایس ایل میچز کا دور 28 فروری سے 18 مارچ تک جاری رہے گا جس میں ایس ایس یو کے ایک ہزار کمانڈوز سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

سکیورٹی حکام کے مطابق میچز کے دوران ٹریفک پولیس، ڈسٹرکٹ پولیس اور رینجرز بھی فرائض انجام دیں گے جب کہ کمانڈوز اسٹیڈیم، پریکٹس گراؤنڈ، ائیرپورٹ، روٹس اور دیگر مقامات پر تعینات ہوں گے۔

حکام کا کہنا ہےکہ شائقین کے لیے چائنا گراؤنڈ کی پارکنگ کے لیے مختص کیا گیا ہے ، میچ سے تین گھنٹے قبل اسٹیڈیم کے دروازے کھولے جائیں گے جب کہ اسٹیڈیم آنے والوں کے لیے اصل شناختی کارڈ ساتھ رکھنا لازم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں