پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
شعیب اختر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر یکم مارچ کو نومولود بیٹی کی تصویر شیئر کی۔
راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر کے ہاں یہ تیسری اولاد کی پیدائش ہے، اس سے قبل ان کے دو بیٹے ہیں۔
شعیب اختر نے بیٹی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میکائیل اور مجدد کی اب ایک بہن بھی آگئی ہے، اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک پیاری سی بیٹی سے نوازا ہے
انہوں نے اپنی اس پوسٹ میں بتایا کہ بیٹی کا نام نورے علی اختر رکھا ہے اور اس کی پیدائش آج 19 شعبان 1445 ہجری کو نماز جمعہ کے وقت ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ شعیب اختر کی شادی کو تقریباً 10 سال ہوچکے ہیں، ان کی شادی 25 جون کو رباب خان سے ہوئی تھی۔