ٹیکساس کے جنگلات میں لگی آگ ریاستی تاریخ کی سب سے بڑی آگ قرار

ٹیکساس کے جنگلات میں لگی آگ کو ریاستی تاریخ کی سب سے بڑی آگ قرار دیا جارہا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے پین ہینڈل ریجن میں اسموک ہاؤس کریک فائر بےقابو ہوگئی ہے، دو دنوں میں ٹیکساس کے پین ہینڈل ریجن میں آگ 10 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے تک پھیل گئی ہے جسے ٹیکساس کی تاریخ کی سب سے بڑی آگ قرار دیا گیا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق آگ کے باعث حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 ہوگئی اور بیشتر گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے جب کہ آگ کی وجہ سے مزید گھروں، مویشیوں اور چراگاہوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

ٹیکساس کے پین ہینڈل ریجن میں گرم موسم اور تیز ہواؤں کےباعث آگ پرقابوپانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل ریاستی تاریخ میں ریکارڈ کی گئی سب سے بڑی آگ 2006 کے ایسٹ امریلو کمپلیکس کی آگ تھی جس نے تقریباً 1400 مربع میل اراضی کو جلا دیا تھا اور اس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں