پاکستان سپر لیگ (9) کی پریزینٹر ایرن ہالینڈ کو بھی کراچی کی سڑکوں پر رکشہ سواری بھاگئی۔
آسٹریلوی کرکٹر بین کٹنگ کی اہلیہ اور 2013 میں مس ورلڈ کا ٹائٹل پانے والی ایرن پی ایس ایل کے کئی سیزن کور کرچکی ہیں، اس دوران ایرن کے مشرقی انداز نے ان کی فین فولونگ میں خاصا اضافہ کیا ہے۔
تاہم اس بار پی ایس ایل 9 کے دوران کراچی پہنچنے کے بعد ایرن ہالینڈ میچز میں جہاں پریزینٹر کے فرائض نبھاتی دکھائی دیں وہیں کراچی کی سڑکوں پر چلتی عام سواریوں سے بھی لطف اندوز ہوئے بغیر نہ رہ سکی۔
ایرن نے انسٹاگرام پر کراچی کی سڑکوں اور اپنی رکشہ سواری کی تصاویر شیئر کیں جن میں ایرن کو رکشے کے گیٹ پرچڑھے سواری سے لطف اندوز ہوتے دیکھا گیا۔
ایرن نے کیپشن درج کیا ’آجاؤ چلیں‘ جس کے بعد ان کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔