شادی کی سالگرہ پر تحفہ نہ لانے پر بیوی نے شوہر کو چاقو سے وار کرکے زخمی کردیا

شادی کی سالگرہ پر شوہر کی جانب سے دیا جانے والا تحفہ بیوی کے لیے خاص ہوتا ہے لیکن بھارت میں تحفہ نہ ملنے پر ایک خاتون نے شوہر پر حملہ کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلورو میں شادی کی سالگرہ کا تحفہ نہ ملنے پر ناراض بیوی نے سوتے شوہر پر چاقو سے وار کیا جس کے بعد شوہر نے بیوی کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرادیا۔
بھارتی میڈیا پر جوڑے کا اصل نام خفیہ رکھتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ 37سالہ شہری ایک پرائیویٹ فرم میں ملازم ہے اس کی 35 سالہ بیوی نے اس پر چاقو سے حملہ کردیا۔

شوہر کے مطابق گزشتہ ہفتے اس کی اہلیہ نے کچن سے چاقو اٹھاکراس وقت حملہ کیا جب وہ سورہا تھا لیکن غنودگی کے باوجود وہ بیوی کو دور دھکیلنے میں کامیاب ہوگیا جب کہ پڑوسیوں کی مدد سے وہ طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچا۔

پولیس کے مطابق دوران تحقیقات یہ بات سامنے آئی شوہر اپنے دادا کی موت کی وجہ سے شادی کی سالگرہ پر بیوی کیلئے تحفہ نہیں خرید سکا تھا جس پر بیوی نے طیش میں آکر اس پر حملہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں