معاشی مشکلات میں گھرے شمالی افریقی ملک مصر نے شرح سود میں 6 فیصد کا بڑا اضافہ کردیا۔
مصر کے مرکزی بینک کے اعلان کے مطابق 600 بیسس پوائنٹ اضافے کے بعد شرح سود اب 28.25 فیصد ہوگئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر نے شرح تبادلہ بھی مارکیٹ بیسڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر کے مقابلے میں مصری پاؤنڈ کی قدر میں بڑی کمی دیکھی گئی اور ایک ڈالر 30.85 سے 40 مصری پاؤنڈ کا ہوگیا۔