کراچی میں نشئی آپس میں لڑ پڑے، فائرنگ سے ایک ہلاک

کراچی:کلاکوٹ غریب شاہ مزار کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوئے۔

پولیس نے بتایا کہ جاں بحق شخص کی شناخت مسلم بلوچ کے نام سے ہوئی، ہلاک اور زخمی افراد نشے کے عادی ہیں جو آپس میں لڑپڑے اورکسی ایک کے پاس پستول تھی جس نے فائرنگ کردی۔

پولیس کا بتانا ہےکہ فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں ثاقب اور طفیل شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں