ایم کیو ایم صدارتی انتخاب میں ووٹ دینے کا فیصلہ تاحال نہ کرسکی

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے صدارتی انتخاب میں ووٹ دینے کا فیصلہ اب تک نہیں کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد مقبول، فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال آج اسلام آباد پہنچیں گے جہاں مشاورت کے بعد صدارتی انتخاب میں ووٹ سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان نے رابطہ کمیٹی تحلیل کرکے مرکزی ایڈہاک کمیٹی بنا دی تھی۔

ذرائع کے مطابق ایڈہاک کمیٹی کے کنوینر خالد مقبول صدیقی ہوں گے اور کمیٹی میں فاروق ستار، نسرین جلیل، انیس قائم خانی، کیف الوریٰ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رابطہ کمیٹی کو آڈیو لیک سامنے آنے کے بعد تحلیل کیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایم کیو ایم اجلاس میں (ن) لیگ سے مذاکرات پر مصطفیٰ کمال کی بریفنگ کی آڈیو لیک ہوئی تھی جس کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی آڈیو بھی لیک ہوگئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں