بھارتی ماڈل اور اداکارہ راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل خان درانی نے رئیلیٹی شو بگ باس 12 کی امیدوار سومی خان سے دوسری شادی کرلی۔
عادل خان نے اپنی شادی سے متعلق بھارتی میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تصدیق کیلئے انسٹاگرام پر سومی خان سے شادی کی تصاویر شیئر کیں۔
عادل خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی ہے ہم نے ایک سادہ اور خوبصورت سی تقریب میں نکاح کرلیا ہے، جس پر ہم اللہ کے شکر گزار ہیں، ہم اپنے اہل خانہ اور دوستوں کی محبت و تعاون پر ان کی قدر کرتے ہیں۔
عادل خان نے اپنی پوسٹ میں خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی۔
عادل خان کی پوسٹ میں سومی خان سے شادی کی تاریخ 3مارچ 2024درج ہے۔
شادی کے بعد بھارتی میڈیا کو دیے گئے خصوصی انٹرویو کے دوران عادل خان نے انکشاف کیا کہ یہ میری پہلی اور واحد شادی ہے، اس وقت ہم بنگلورو میں ہیں، جلد ممبئی آکر اس کا باضابطہ اعلان کروں گا اور مزید مزید تفصیلات بھی دوں گا۔
واضح رہے کہ عادل درانی اور راکھی ساونت نے 2022 میں نکاح کیا تھا جس کا انکشاف راکھی نے 2023 میں کیا مگر ان کی شادی آغاز سے ہی تنازعات کا شکار رہی، بعد ازاں راکھی نے فروری 2023 میں عادل سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔