ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے کا اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 450 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 28 ہزار 600روپے ہے۔

دس گرام سونے کا بھاؤ بھی 386 روپے بڑھ کر کر ایک لاکھ 95 ہزار 988 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 160 ڈالر فی اونس ہے جبکہ پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2 ہزار 180 ڈالر فی اونس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں