پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آڈرز جاری

سینیٹ سیکرٹریٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آڈرز جاری کردیے۔

سیکرٹری سینیٹ نے اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آڈرز پر دستخط کیے۔ پروڈکشن آڈرز کے مطابق اعجازچوہدری کو کل صبح 10بجے پارلیمنٹ ہاؤس پیش کیا جائے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی سینیٹرز نے صدارتی انتخاب کیلئے اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی نے اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنےکی رولنگ دی تھی۔

اعجاز چوہدری 9 مئی واقعات پر درج مقدمات میں گرفتار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں