سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں نہ ملنے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہورہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں نہ ملنے کے خلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر اعتراض عائد کیا تھاکہ درخواست گزار نے مصدقہ دستاویزات نہیں لگائیں اس لیے سنی اتحاد کونسل کی درخواست قابل سماعت نہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے سنی اتحاد کونسل کی اعتراضی درخواست پر سماعت کی تھی جسے عدالت نے سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد اقبال صاحبزادہ حامد رضا کی درخواست پر سماعت کریں گے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ درخواست گزار نے الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں کے لیے چار خطوط لکھے لیکن الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستیں دینے کی بجائے درخواست کو ابتدائی طور پر سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ الیکشن ایکٹ کے مطابق جیتنے والے امیدواروں کے حساب سے مخصوص نشستیں سیاسی جماعت کو ملیں گی، الیکشن کمیشن نہ تو ٹربیونل ہے، نہ عدالت، لہٰذا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں