پشاور ائیرپورٹ پر شارجہ جانے والے مسافر کے بیگ سے 4 کلو آئس برآمد

پشاور: ائیرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے پشاور ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے شارجہ جانے والے مسافر کے سامان سے تقریباً 4 کلو منشیات برآمد کرلی۔

اے ایس ایف حکام کے مطابق ایک مسافر شارجہ جانے والی پرواز پر سفر کے لیے پہنچا تھا، سامان کی تلاشی کے دوران عملے نے ایک بیگ کو مشکوک قرار دیا اور دستی چھان بین کے دوران بیگ کی تہہ سے نہایت مہارت سے چھپائی گئی آئس ہیروئن برآمد ہوئی۔

اے ایس ایف کے مطابق کارروائی میں 3.90 کلو آئس ہیرون کی شارجہ اسمگلنگ کو ناکام بنایا گیا اور ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں