انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن نے تاریخ رقم کردی، 700 وکٹیں لینے والے پہلے فاسٹ بولر بن گئے

انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے تاریخ رقم کر دی، وہ 7 سو وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے فاسٹ بولر بن گئے۔

41 سالہ جیمز اینڈرسن نے بھارت کے خلاف 5 ویں ٹیسٹ کے تیسرے روز سنگ میل عبور کیا۔

انگلش فاسٹ بولر نے بھارت کے کلدیپ یادیو کو آؤٹ کر کے 700 وکٹیں مکمل کیں۔

جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں 700 یا زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے بولر ہیں۔

اس سے قبل اسپنرز متیھا مرلی دھرن نے 800 جب کہ شین وارن نے 708 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں