پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آف اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا جس کے بعد انہیں نیشنل اکیڈمی طلب کرلیا گیا۔
آف اسپنر عثمان طارق کو بولنگ ایکشن کی درستگی کے لیے نیشنل اکیڈمی طلب کیا گیا ہے۔
عثمان طارق کا گزشتہ دنوں امپائرز نے بولنگ ایکشن رپورٹ کیا تھا، انہوں نے گزشتہ روز پشاور زلمی کے خلاف میچ نہیں کھیلا تھا۔
ذرائع کے مطابق آف اسپنر کے بولنگ ایکشن پر نیشنل اکیڈمی لاہور میں کام کیا جائے گا۔