پی پی کے وعدے پورے نہ ہوئے تو وہ وفادار نہیں تو ہم بھی دلدار نہیں: خواجہ اظہار

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار نے پی پی کی یقین دہانی پر کہا ہے کہ اگر وعدے پورے نہ ہوئے تو وہ وفادار نہیں تو ہم بھی پھر دلدار نہیں۔

کراچی میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں خواجہ اظہار نے کہا کہ ہماری امیدیں بھی ہیں اور ماضی میں مایوسی بھی ملی لیکن مطالبات اور شکایت ایک دم سے دور نہیں ہوسکتے۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ بلاول نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ وہ وعدے پورے کریں گے، اگر وعدے پورے نہ ہوئے تو وہ وفادار نہیں تو ہم بھی پھر دلدار نہیں۔

اس موقع پر امین الحق کا کہنا تھاکہ آصف زرداری نے پارلیمنٹ کے مضبوطی کے لیے ہمیشہ کام کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں