پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان کے ولیمے کی تقریب کی تصاویر سامنے آگئیں۔
ماہرہ خان کی شادی بزنس مین اور قریبی دوست سلیم کریم سے گزشتہ برس اکتوبر میں ہوئی تھی جس کی تصاویر بعدازاں اداکارہ کی جانب سے خود جاری کی گئیں۔
ماہرہ نے ناصرف نکاح کی تصاویر شیئر کیں بلکہ انسٹاگرام پر وقتاً فوقتاً مایوں، دعائے خیر، مہندی، قوالی نائٹ اور دوستوں کے ہمراہ کی جانے والی ایک تقریب کی تصویریں بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔
لیکن اداکارہ نے ولیمے کی تصاویر شیئر نہیں کی تھیں، اب بھی ان کی فوٹوگرافی کرنے والی فوٹوگرافر فاطمہ طارق کی جانب سے ولیمے کی دو تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔
اداکارہ نے ولیمے پر خوبصورت ساڑھی زیب تن کی جو کہ سنہرے اور مہرون رنگ کی تھی۔
ماہرہ خان نے بنٹو کاظمی کی ڈیزائن کردہ ساڑھی اپنے ولیمے پر پہنی اور اداکارہ کا میک اپ انعم فاروق خان نے کیا۔
تاہم ان تصاویر میں یہ واضح نہیں کہ ماہرہ کے ولیمے کی یہ تقریب اکتوبر میں دیگر تقریبات کے ساتھ ہی ہوئی یا یہ حال ہی میں ہوئی ہے۔