اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی تشکیل میں تاخیر سے اہم حکومتی فیصلہ سازی کے امور تعطل کا شکار ہوگئے ہیں۔
کابینہ کی عدم تشکیل کے باعث متعدد اہم سمریاں منظوری کی منتظر ہیں جب کہ کابینہ کی عدم تشکیل کے باعث اجتماعی دانش کے تحت فیصلہ سازی کا عمل تاخیر سے دوچار ہے۔
وفاقی کابینہ کی تشکیل کے بعد ہی اہم معاشی فیصلے کیے جائیں گے، کابینہ کی تشکیل کے بعد التواء کی شکار سمریوں کی منظوری لی جائے گی جب کہ آئی ایم ایف نے بھی ٹیم بھیجنےکو وفاقی کابینہ کی تشکیل سے مشروط کررکھا ہے اور آئی ایم ایف وفاقی کا بینہ کی تشکیل کے بعد مذاکرات کیلئے ٹیم پاکستان بھیجےگا۔
سپریم کورٹ کےفیصلے کے تحت وفاقی حکومت کا مطلب ’وفاقی کابینہ‘ہے، وفاقی حکومت کو حاصل اختیارات کے تحت فیصلے وفاقی کابینہ کے ذریعے کیے جاتے ہیں۔