سینیٹ کی 6 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن 14 مارچ کو ہوگا

اسلام آباد: سینیٹ کی 6 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن 14 مارچ کو ہوگا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ کی خالی نشستوں پر الیکشن شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق 14 مارچ بروز جمعرات کو ان نشستوں پر الیکشن ہوں گے۔

سینیٹ کی جن نشستوں پر ضمنی الیکشن ہوگا ان میں یوسف رضا گیلانی، مولانا غفور حیدری اور نثار کھوڑو کی خالی کردہ نشستیں شامل ہیں جب کہ جام مہتاب، پرنس احمد عمر اور سرفرازبگٹی کی خالی کردہ نشستوں پر بھی ضمنی انتخاب ہوگا۔

سینیٹ کا ضمنی الیکشن اسلام آباد کی ایک ،سندھ کی 2 اوربلوچستان کی 3 نشستوں پر ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں