رمضان پیکج کی تقسیم 20 روزوں تک جاری رہےگی: وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ رمضان پیکج کی آج پنجاب کے ہرضلع میں تقسیم شروع کردی جائےگی جو 20 رمضان تک جاری رہے گی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ رمضان پیکج سے متعلق سوشل میڈیا پرپراپیگنڈا کیاجارہا ہے، ایک لاکھ سے زائد خاندانوں کو گھر کی دہلیز پر رمضان پیکج بھجوایا جارہا ہے، گھر گھر رمضان پیکج بھجوانے پر اضافی خرچہ آرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان پیکج کی آج پنجاب کے ہرضلع میں تقسیم شروع کردی جائےگی جو 20 رمضان تک جاری رہے گی۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ڈیٹا میں مسائل کے باعث کئی مستحقین رمضان پیکج سے محروم رہ گئے جس کیلئے عوام رمضان پیکج سے متعلق خصوصی ہیلپ لائن پر شکایت درج کراسکتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ رمضان پیکج بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے دیا جارہا ہے، ابھی تک رمضان پیکج کے 15 لاکھ تھیلے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرنے کے ساتھ پیاز اور کیلے کو صوبے سے باہربھجوانے پرپابندی کاحکم دیا ہے جب کہ قیمتوں میں استحکام کیلئے ایک الگ محکمہ قائم کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں