‘آلو بخارے کی چٹنی’ سے افطار کی رونق بڑھائیں، ترکیب جانیں

افطار میں گھروں میں انواع و اقسام کے کھانے ہوتے ہیں جن میں فرائی کی ہوئی چیزیں جیسا کہ پکوڑے، سموسے اور چکن نگٹس وغیرہ عام ہیں، ان کا مزہ دوبالا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ساتھ کوئی چٹنی بھی ہو۔

اگر یہ چٹنی آلو بخارے کی ہو تو کیا ہی بات ہے، تو آئیے اسے بنانے کا طریقہ جان لیتے ہیں۔

اجزاء:

آلو بخارا – ایک پاؤ

املی – ایک پاؤ

بادام کی گری – دس عدد

چینی – آدھا پاؤ

کشمش – آدھا چھٹانک

لہسن – چار جوے

ثابُت مرچ – چار عدد

کلونجی – ایک چائے کا چمچ

سفید سرکہ – ½ پیالی

نمک – آدھا چائے کا چمچ

ترکیب:

آلو بخاروں کو گرم پانی میں بھگودیں، جب وہ نرم پڑجائیں تو ہاتھ سے اچھی طرح مسل لیں، اب اس میں املی کا گاڑھا رس ملادیں۔

پھر ایک مٹی کی ہانڈی میں املی، آلو بخارے، چینی یا گڑھ، ابلے بادام، باریک کٹا لہسن،ثابت لال مرچ، کلونجی اورسفید سرکہ ملا کر ہلکی آنچ پر پکالیں۔

چٹنی گاڑھی ہونے کے بعد چولھے سے اتارلیں اور ٹھنڈا کرلیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں