بھارت کے یاشسوی جیسوال آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

بھارت کی جانب سے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے یاشسوی جیسوال کو آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق یاشسوی جیسوال فروری کی کارکردگی کی وجہ سے پلیئر آف دی منتھ قرار پائے۔

یاشسوی جیسوال نے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن اور سری لنکا کے پاتھم نسانکا کو شکست دے کے یہ اعزاز اپنے نام کیا جب کہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے ایوارڈ کے لیے کین ولیمسن اور پاتھم نسانکا بھی نامزد ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ یاشسوی جیسوال نے 2023 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ڈیبیو کیا تھا اور اپنی پہلی ہی اننگز میں انہوں نے سنچری اسکور کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں