جنسی ہراسانی میں ملوث چیئرمین انٹربورڈ نسیم میمن کی سزا کیخلاف اپیل مسترد

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے جنسی ہراسانی میں ملوث چیئرمین انٹر بورڈ کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی۔

ترجمان کے مطابق نسیم میمن نے فیصلے کے خلاف گورنر سندھ سے سزا معافی کی اپیل کی تھی تاہم گورنر سندھ نے سزا برقرار رکھتے ہوئے معاملے کی انکوائری کا حکم بھی دیا ہے۔

گورنر کی جانب سے سزا بحالی کے باوجود چیئرمین انٹربورڈ نسیم میمن بدستورکام کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ صوبائی محتسب نے خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے کے الزام میں نسیم میمن کو برطرفی اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جب کہ صوبائی محتسب کے فیصلے پر نگران وزیراعلیٰ نے نسیم میمن کو لاڑکانہ بورڈ سے برطرف کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں