آسٹریلیا میں سونے کی کان گرنے سے مزدور دب گئے، ایک ہلاک

آسٹریلیا میں سونے کی کان گرنے سے ایک مزدور ہلاک ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ آسٹریلیا کے شہر بالرات میں پیش آیا جہاں سونے کی کان گرنے سے کئی مزدور ملبے تلے دب گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کان گرنے کا واقعہ زیر زمین پتھر سرکنے کے سبب پیش آیا اور حادثے کے وقت کان میں 31 کے قریب مزدور کام کر رہے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں تھیں جنہوں نے 29 افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر منتقل کیا جبکہ ایک شخص کو چار گھنٹے کی محنت کے بعد زخمی حالت میں ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سونے کی کان وکٹری منرلز نامی کمپنی کی ملکیت ہے، جنہوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں ایک 37 سالہ شخص کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں