دنیا کے طویل القامت افراد میں شامل نصیر سومرو کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

کراچی : دنیا کے طویل القامت افراد میں شامل نصیرسومروکی طبیعت خراب ہوگئی۔

اہلخانہ کے مطابق نصیر سومرو کو طبیعت خرابی پر گلستان جوہرکےنجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

نصیرسومرو کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ان کو کئی سالوں سے سانس لینے میں دشواری اور جوڑوں میں درد کا سامنا ہے۔

نصیر سومرو کے بھانجے نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نصیرسومرو نے طویل القامت ہونے کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا اور نام کمایا، ان کی جان بچانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں