پاکستان میں 13 مارچ بروز بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 کی بڑی کمی ہوئی تھی جس کے بعد آج ایک بار پھر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت250 روپے بڑھ کر 2 لاکھ28 ہزار 550 روپے ہوگئی ہے۔
10گرام سونے کی قیمت215 روپےبڑھ کر 1لاکھ95ہزار945 روپےہوگئی ہے۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 9 ڈالر اضافے سے 2168 ڈالر ہے۔