اس حکومت کو مودی سرکار اور ایان علی کے علاوہ کوئی نہیں مانتا: فواد چوہدری

اسلام آباد: استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر فواد چوہدری نے کہا ہےکہ اس حکومت کو مودی سرکار اور ایان علی کے علاوہ کوئی نہیں مانتا۔

کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت مئی تک بھی نہیں چل سکے گی، یورپی یونین کے کسی ملک نے اس حکومت کو مبارکباد نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو خیبرپختونخوا سے ایک بھی ووٹ نہیں ملا، اس حکومت کو مودی سرکار اور ایان علی کے علاوہ کوئی نہیں مانتا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ کا فیصلہ کرلیا تو حکومت ختم ہوجائےگی اور حکومت کو ہٹانے میں خیبرپختونخوا کا اہم کردار ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں