بھارت: نشے میں دھت باپ کی کمسن بیٹی سے زیادتی

بھارت میں نشے میں دھت باپ نے اپنی 10 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست راجستھان کے ضلع باران میں پیش آیا جہاں 33 سالہ باپ نے نشے میں دھت ہوکر اپنی بیٹی کے ساتھ بدسلوکی کی۔

پولیس کا بتانا ہےکہ بچی کے والدین مزدور ہیں اور باپ نشے کا عادی ہے، باپ دوپہر کے وقت گھر میں نشہ کرکے آیا اور اس وقت بیوی گھر پر موجود نہیں تھی، باپ نے نشے کی حالت میں بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق شام کے وقت جب بیوی گھر واپس آئی تو بیٹی نے ماں کو آگاہ کیا جس پر خاتون نے شوہر کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ بچی کا میڈیکل کرنے کے بعد باپ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں