دونیہ ابو طالب اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرنے والی پہلی سعودی خاتون بن گئیں

دونیہ ابو طالب اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی سعودی خاتون بن گئیں۔

سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ سعودی تائیکوانڈو قومی ٹیم کی رکن دونیہ ابو طالب باضابطہ طور پر اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی سعودی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں، انہوں نے اولمپک گیمز کے لیے ایشیائی کوالیفائنگ راؤنڈز میں کامیابی حاصل کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے حالیہ برسوں میں وژن 2030 کے تحت نوجوانوں کے لیے کھیلوں میں بھاری سرمایہ کاری کی ہے جن میں خواتین اور لڑکیوں کو خاصی اہمیت دی جارہی ہے۔

برطانوی اخبار ٹیلی گراف کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں 3 لاکھ 30ہزار رجسٹرڈ خواتین ایتھلیٹس ہیں جب کہ 2021 سے سعودی عرب میں خواتین کھلاڑیوں میں 195 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں