مسافروں کی کمی کے باعث آج بھی 2 غیر ملکی پروازوں سمیت 12 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
ذرائع کے مطابق مطلوبہ تعداد میں مسافروں کا کم سے کم لوڈ نہ ہونے کے باعث پروازیں منسوخ کی گئی ہیں جس میں پی آئی اے نے کراچی سے لاہور، اسلام آباد اور سکھر کیلئے اپنی 5 پروازیں منسوخ کی ہیں
اس کے علاوہ نجی ائیر لائن کی بھی کراچی سے 4 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جب کہ ائیر لنکا کی کولمبو سے کراچی کی دو پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
ذرائع کے مطابق آج کوئٹہ کیلئے کسی ملک یا شہر سے کوئی پرواز شیڈول نہیں ہے
واضح رہےکہ گزشتہ روز بھی مسافروں کی کمی کے باعث کوئٹہ کی 8 پروازوں سمیت 22 پروازیں منسوخ کردی گئی تھیں۔