اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی رہنما سائرہ افضل تارڑ مخصوص نشست پر ایم این اے منتخب ہوگئیں۔
سائرہ افضل تارڑ سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور حکومت میں وفاقی وزیر صحت بھی رہ چکی ہیں۔
سائرہ افضل تارڑ کو خصوص نشست ملنے کے بعد ضلع حافظ آباد میں خواتین ایم این ایز کی تعداد تین ہوگئی ہے۔
سائرہ افضل تارڑ کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں (ن) لیگ کے مشن کو جاری رکھیں گے، عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لاؤں گی۔
واضح رہے کہ سائرہ افضل تارڑ سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ کی بہو ہیں۔