کراچی: نارتھ ناظم آباد میں کار سے 30 سالہ شخص کی گولی لگی لاش برآمد

کراچی: نارتھ ناظم آباد میں کارسے 30 سالہ شخص کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق کار سے لاش ملنے کا واقعہ نارتھ ناظم آباد مں لنڈی کوتل چورنگی کےقریب پیش آیا، اطلاع ملنے پر لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ایم ایل او عباسی شہید اسپتال کےمطابق لاش 7 سے 8 گھنٹے پرانی ہے اس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے جب کہ مرنے والے شخص کی عمرتقریباً 30 سال ہے۔

پولیس کے مطابق گاڑی کے تمام شیشے بند تھے، واقعے سے متعلق شواہد اکٹھے کرلیے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

علاوہ ازیں پولیس کا کہنا ہےکہ گاڑی میں لاش کے قریب چوکیدار نے بتایا متوقی کے اہل خانہ اسپتال میں موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں