ترکی میں خراب پی آئی اے کا بوئنگ طیارہ مرمت کے بعد اسلام آباد پہنچ گیا

ترکی میں فنی خرابی کا شکار پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ بھی مرمت کے بعد اسلام آباد پہنچ گیا۔

بوئنگ 777 طیارہ دو روز قبل استنبول سے پرواز 706 کے طور پر اسلام آباد کیلئے اڑان نہ بھرنے کے دوران رن وے پر فنی خرابی کا شکار ہوا۔

پی آئی اے کے انجینئرز کی ٹیم گزشتہ روز ہی استنبول پہنچادی گئی تھی اور پی آئی اے انجینئرز نے طیارے کے لینڈنگ گیئر کی خرابی دور کردی۔

ذرائع کے مطابق طیارہ پرواز پی کے 706 کے طور پر مقامی وقت کے مطابق رات ڈھائی بجے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوا اور آج صبح سوا 9 بجے منزل پر پہنچ گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں