کراچی میں ماہ رمضان کے دوران لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ

کراچی میں رمضان کے دوران لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان کے دوران شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے نتیجے میں 21 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے پستولیں، موبائل فون اور موٹرسائیکل ملی ہے۔

دوسری جانب نارتھ ناظم آباد میں قلندریہ چوک کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری زخمی ہوگیا جسے علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں