قومی کرکٹرز کی مسجد نبویؐ سے افطار کی ویڈیو وائرل

قو می کرکٹر افتخار احمد نے ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ مسجد نبویؐ سے افطار کی ویڈیو شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔

پاکستان سپرلیگ 9 کے ختم ہوتے ہی قومی کرکٹر بابراعظم، امام الحق، نسیم شاہ اور افتخار احمد رمضان کے مقدس مہینے میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب پہنچے تھے جس کے بعد سے کھلاڑیوں کی عمرہ ادائیگی کے دوران کی کئی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آچکی ہیں۔

اب افتخار احمد نے انسٹاگرام پر ساتھی کرکٹرز کے ہمراہ مسجد نبویؐ سے ویڈیو شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں افتخار احمد کو ساتھی کرکٹرز نسیم شاہ ، امام الحق اور سابق کپتان بابراعظم کے ہمراہ مسجد نبویؐ میں افطاری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل بھی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی مسجد نبویؐ جاتے وقت کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں کرکٹرز کو نعت ‘جس نے لا کر کلام الہیٰ دیا وہ محمد مدینے میں موجود ہے’ پڑھتے دیکھا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں