لاہور: عید پر اپنے پیاروں سے ملنے اندرون ملک جانے والوں نے ٹرینوں میں بکنگ کرالی۔
محکمہ ریلوے کا کہنا ہےکہ مسافروں کی سہولت کیلئے عید پر4 اسپیشل ٹرینیں چلائی جارہی ہیں اور عید کے لیے ٹرینوں میں بکنگ 100 فیصد ہوگئی ہے ۔
ترجمان یلوے نے بتایا کہ ریلویز نے رواں ماہ کی تنخواہوں کی مکمل ادائیگی کردی ہے۔
ترجمان کے مطابق کئی ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی تین ہفتے تک تاخیرکا شکار تھی، ریلوے ملازمین کی محنت سے آمدن 60 ارب تک پہنچ گئی ہے۔