نوشہرو فیروز: ہولی منانے والے نوجوانوں اور ہوٹل کے گارڈز میں تلخ کلامی اور ہاتھا پائی

نوشہرو فیروز : تھانہ مورو کی حدود میں ہوٹل کے گارڈز اور نوجوانوں میں تلخ کلامی اور ہاتھاپائی کا واقعہ سامنے آیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جہاں ہولی منانے والے اقلیتی برادری کے کچھ نوجوان آئس کریم لینے ہوٹل کے اسٹال پر گئے تھے۔

پولیس کے مطابق آئس کریم لینے پر رش ہوا، بدنظمی پر ہوٹل گارڈز اور نوجوانوں میں ہاتھا پائی ہوئی، متاثر افراد مقدمہ درج کرانے تھانے نہیں آئے، اس لیے اب تک قانونی کارروائی نہیں کی گئی البتہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

دوسری جانب ہندو نوجوانوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہولی منانے کے دوران لاؤڈ اسپیکربند کرایا گیا اور اس دوران ہاتھا پائی ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں