اونچی آواز میں فون پر بات کرنے پر تلخ کلامی، باپ نے جوان بیٹے کو قتل کردیا

بھارت میں باپ نے فون کال پر اونچی آواز میں بات کرنے پر بیٹے کو مار ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مہارشٹرا کے ضلع ناگپور کے پپرا گاؤں میں پیش آیا جہاں معمولی بات پر باپ نے بیٹے کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق سراج نامی نوجوان فون کال پر اونچی آواز میں بات کررہا تھا جس پر اس کے والد نے اعتراض کیا اور بات اس حد تک جا پہنچی کہ باپ نے بیٹے پر اسٹیل کی راڈ سے حملہ کیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق زخمی نوجوان کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔

پولیس نے بتایا کہ باپ اور بیٹا دونوں نشے کے عادی تھے اور حادثے کے وقت بھی دونوں نے نشہ کیا ہوا تھا، بعدازاں باپ پر مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں